Home sticky post 6 آسٹریلیا میں شارک نے جوان سالہ لڑکی کی جان لے لی

آسٹریلیا میں شارک نے جوان سالہ لڑکی کی جان لے لی

Share
Share

سڈنی :آسٹریلیا میں 17 سالہ لڑکی کو شارک نے مار ڈالا۔شارک کے حملے کے باعث لڑکی کے جسم کے اوپری حصے میں شدید زخم آئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سڈنی میں ایک شارک نے مشرقی آسٹریلوی جزیرے پر تیراکی کرنے والی 17 سالہ لڑکی کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔
آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ ملک میں صرف 5 ہفتوں کے دوران شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والا تیسرا حملہ ہے۔
ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ پیرامیڈیکس عملہ نوجوان لڑکی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوئینز لینڈ کے ووریم بیچ کر پہنچے، شارک کے حملے کے باعث لڑکی کے جسم کے اوپری حصے میں شدید زخم آئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ریاستی دارالحکومت برسبین سے تقریباً 50 کلومیٹر (30 میل) دور واقع بریبی جزیرے پر دوپہر کے وقت تیراکی کے دوران شارک نے کاٹا۔
کوئینز لینڈ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ لڑکی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تقریباً 15 منٹ بعد دم توڑ گئی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کےعید پر پہننے کے لئے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گئے

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان...

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتادی

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ...

کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی...