Home Uncategorized شتروگھن سنہا کاظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو کرارا جواب

شتروگھن سنہا کاظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو کرارا جواب

Share
Share

ممبئی:نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی پر بیٹی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون کو بالآخر شادی کرلی۔

شادی کی تقریب سوناکشی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تاہم ظہیر اقبال سے شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس کے جواب میں والد شتروگھن سنہا سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ شادی دو لوگوں کا ذاتی انتخاب کا معاملہ ہے اور انکی بیٹی کی شادی پر بات کرنے کا کسی کو حق نہیں۔

شتروگھن کا کہنا تھا کہ آنند بخشی نے سوناکشی کے حوالے سے احتجاج کرنے والوں کے لیے لکھا تھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔ اس میں میں یہ شامل کرنا چاہتا ہوں کہ کہنے والے اگر بےکار، بے کام کاج کے ہوں تو کہنا ہی کام بن جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی نے کچھ غلط یا غیر قانونی کام نہیں کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...