Home Uncategorized ‎وائٹ ہاؤس کے دروازے کو تیزرفتارکار کی ٹکر ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،سیکیورٹی الرٹ جاری

‎وائٹ ہاؤس کے دروازے کو تیزرفتارکار کی ٹکر ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،سیکیورٹی الرٹ جاری

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر ’’وائٹ ہاؤس‘‘ کے داخلی دروازے سے ایک تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔

سیکیورٹی ایجنسیز نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے تفتیش کا آغاز کردیا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود گاڑی دروازے تک کیسے پہنچی۔

گاڑی میں ڈرائیور کی لاش موجود تھی جس کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وائٹ ہاؤس دروازے سے گاڑی ٹکرانے کا 4 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم تفتیشی عمل ابھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس 9 جنوری کو بھی وائٹ ہاؤس کے دروازے سے ایک گاڑی ٹکراگئی تھی جس کے ڈرائیور کو حراست میں بھی لیا گیا تھا لیکن اس کی تحقیقات سامنے نہیں آسکی تھیں۔

اسی طرح گزشتہ برس دسمبر میں ایک شخص نے اپنی گاڑی امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرادی تھی۔ ڈرائیور نشے میں دھت تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...