Home Uncategorized ٹائی ٹینک کی باقیات سیاحوں کو دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتا ہوگئی

ٹائی ٹینک کی باقیات سیاحوں کو دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتا ہوگئی

Share
Share

بحر اوقیانوس: سیاحوں کو ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتا ہوگئی ۔یہ آبدوز سیاحوں کو بحر اوقیانوس کی 3800 میٹر گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

ٹائی ٹینک کو دنیا کا مشہور ترین بحری جہاز سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کو پیش آنے والا حادثہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔

یہ وہ جہاز تھا جسے تیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ کبھی ڈوب نہیں سکتا، مگر یہ اپنے پہلے سفر کے دوران ہی برفانی تودے سے ٹکرا کر غرق ہوگیا۔

مگر اب بھی لوگوں میں اس کے حوالے سے کافی تجسس پایا جاتا ہے اور وہ اسے دیکھنے کے خواہشمند بھی ہوتے ہیں، جس کیلئے چھوٹی آبدوزیں اکثر لوگوں کو بحری جہاز کا ملبہ دکھانے لے جاتی ہیں، ایسی ہی سیاحوں کو لے جانے والی آبدوز بحر اوقیانوس میں لاپتا ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ آبدوز سیاحوں کو بحر اوقیانوس کی 3800 میٹر گہرائی میں موجود ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

بوسٹن کوسٹ گارڈز کے مطابق آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ آبدوز میں کتنے افراد سوار تھے البتہ اس میں 5 لوگوں کی گنجائش ہوتی ہے۔

آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس لاکھوں ڈالرز کا ہوتا ہے اور عموماً اس تک رسائی 8 گھنٹوں میں ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوبا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹائی ٹینک کا ملبہ کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دورہے، ڈوبنے کے بعد اس جہاز کا ملبہ بھی ایک معمہ بن گیا تھا اور 7 دہائیوں سے زائد عرصے بعد 1985 میں اسے دریافت کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...