Home نیوز پاکستان کراچی میں غیر ملکیوں کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی،تفتیشی ذرائع

کراچی میں غیر ملکیوں کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی،تفتیشی ذرائع

Share
Share

کراچی :تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب ایئر پورٹ کے باہر غیر ملکیوں کے قافلے سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی،کار سوار خودکش حملہ آور قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا۔
تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا دی، کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد غیر ملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کر کے محفوظ کرنے کی کوشش کی گئی، بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زور دار دھماکے میں 3 غیر ملکی جان سے گئے اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی...

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی...