Home Uncategorized یوکرائنی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کرگئیں

یوکرائنی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کرگئیں

Share
Share

دبئی: یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کرگئیں، خاتون کے نمازِ جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرائنی خاتون بطورِ سیاح متحدہ عرب امارات آئی تھیں، اْنہوں نے یہاں سیاحت کے ساتھ ساتھ اپنے لیے نوکری بھی تلاش کرنا شروع کردی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں داریا کوٹسارینکو کو نہ صرف بہترین کیریئر کے مواقع ملے بلکہ وہ دینِ اسلام کی خوبصورتی اور سادگی سے بھی بیحد متاثر ہوئیں اور اْنہوں نے 25 مارچ کو یہاں اسلام قبول کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل داریا کوٹسارینکو کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا جبکہ جس وقت اْن کا انتقال ہوا تو وہ روزے کی حالت میں تھیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے کے بعد ہی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اْن کا انتقال ہوا۔

’جنازہ یو اے ای‘ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کا دبئی میں کوئی رشتہ دار موجود نہیں تھا، وہ یہاں اکیلی ہی رہ رہی تھیں۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاتون کی نمازِ جنازہ القصیٰ قبرستان کی مسجد میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔داریا کوٹسارینکو کے نمازِ جنازہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...