Home sticky post 4 پاکستانی خوانچہ فروش لڑکی کی فرفرانگریزی بولنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی خوانچہ فروش لڑکی کی فرفرانگریزی بولنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Share
Share

لوئر دیر:پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی ایک چھوٹی بچی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے جسے ایک ولاگر کے ساتھ روانی سے انگریزی میں بات چیت کرتے دیکھا گیا۔

شیراز کے والد کا چائلڈ بلاگرز کے لیے اہم پیغام
لوئر دیر میں شمائلہ نامی یہ بچی گزربسر کیلئے مونگ پھلی، بیج اور نمکو بیچتی ہے، اسکول نہ جانے کے باوجود شمائلہ انگریزی اور اردو سمیت 6 زبانیں روانی سے بولنا جانتی ہے۔

پاکستانی ولاگر ڈاکٹر ذیشان کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز میں شمائلہ کے متاثر کن اعتماد اور ذہانت کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

شمائلہ نے بتایا کہ وہ اسکول نہیں جاتی، اس کے والد خود 14 زبانیں بولنا جانتے ہیں اور انہوں نے ہی اسے گھر میں پڑھا کر انگریزی کے علاوہ اردو، چترالی، سرکی، پنجابی اور پشتو بولنی سکھائی ہے۔

شمائلہ سے جب اس کی مصروفیات کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ بتایا کہ ‘میں مونگ پھلی، بیج اور نمکو بیچتی ہوں، کچھ خریدنا ہے تو بتائیں۔

ڈاکٹر ذیشان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک اور ویڈیو میں شمائلہ نے بتایا کہ اس کی 5 مائیں اور 30 بہن بھائی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین یہ ویڈیوز دیکھ کر شمائلہ کے اعتماد اور حوصلے کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ واقعی حیران کُن ہے، اللہ اس بچی کو ہر نعمت سے نوازے’، ایک اور صارف نے کہا کہ ‘اس بچی کا اعتماد سب سے زیادہ متاثر کُن ہے۔

دیگر صارفین کا کہنا تھا کہ ‘ثابت ہوا کہ اچھی انگریزی بولنے کے لیے اسکول جانا لازمی نہیں ہے۔

Share
Related Articles

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک ، 33 زخمی

اکتاؤ:قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ...

500 سال قدیم لکڑی کا جوتا دریافت

ایمسٹر ڈیم :نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر...

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی...

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...