Home Uncategorized اطالوی مالدار خاتون نے اپنی تمام جائیداد ملازمہ کے نام کردی

اطالوی مالدار خاتون نے اپنی تمام جائیداد ملازمہ کے نام کردی

Share
Share

ٹرینٹو: اٹلی کی امیر اور اثر و رسوخ والی خاتون کے رشتہ داروں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ خاتون نے مرنے سے پہلے اپنی تمام جائیداد اپنی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ کے نام کردی ہے۔خاتون کے پاس بہت سے قیمتی اثاثے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اطالوی خاتون نے اپنی موت سے قبل اپنی تمام جائیداد جو کہ 45 لاکھ ڈالرز بنتی ہے، البانیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کے نام کردی اور اپنے 10 بھتیجوں کو یکسر نظرانداز کردیا جو ان کی جائیداد پر نظریں جمائے بیٹھے تھے۔

ماریہ مالفٹ قصبے رووریٹو کے سابق میئر اور ویانا پارلیمنٹ کے نائب صدر ولیریانو مالفٹ کی اولادوں میں سے تھیں۔ خاتون کا انتقال 80 سال کی عمر میں ہوا ہے۔خاتون کے پاس بہت سے قیمتی اثاثے تھے جن میں کئی اپارٹمنٹس، قصبے کے مرکز میں ایک تاریخی عمارت اور بینک اکاوٴنٹس میں خطری رقم شامل ہے۔

ماریہ مالفٹ نے کبھی شادی نہیں کی اور نہ ان کی کوئی اولاد ہے۔ خاتون نے سب کچھ البانی خاتون کیلئے چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس نے پچھلے کچھ سالوں سے ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

آنجہانی ماریہ کی وصیت پڑھے جانے کے بعد ان کے بھتیجوں نے ایک وکیل سے رابطہ کیا اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ بھتیجوں نے دعویٰ کیا کہ خاتون بڑھاپے کی وجہ سے اپنے حواس کھو بیٹھی تھیں اور اس کا فائدہ ان کی ملازمہ نے اٹھایا۔
عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے تمام اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ دیا۔ فیصلہ جائیداد کے بیچے جانے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...