Home Uncategorized دریا میں گم ہونے والا پرس خاتون کو دو دہائیوں بعد واپس مل گیا

دریا میں گم ہونے والا پرس خاتون کو دو دہائیوں بعد واپس مل گیا

Share
Share

ایریزونا: دریا میں گم ہونے والا پرس خاتون کو 20 سال بعد واپس مل گیا۔شکاگو میں رہنے والی ہسیا نے کہا کہ انکا یہ پرس 1995 میں گم ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایریزونا میں واقع دریا میں اپنی فیملی کے ساتھ پکنک منانے کیلئے آنے والے شخص کو پانی میں سے ایک پرس ملا جسے وہ اُس کی اصل مالک تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔

جیریمی بنگھم نے بتایا کہ وہ اپنے دو بھائیوں، دو بہنوں اور بیٹوں 17 سالہ ٹیلر اور 14 سالہ زچری کے ساتھ دریا پر آئے تھے جہاں انہیں پانی میں سے ایک پرس ملا جس میں کچھ کریڈٹ کارڈز اور جولیا ہسیا نامی خاتون کا ڈرائیونگ لائسنس تھا۔

جیریمی بنگھم نے کہا کہ انہوں نے خاتون کو آن لائن تلاش کرنے کی کوشش شروع کردی جس میں کئی ماہ لگے اور بالآخر وہ سوشل میڈیا پر اُس سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

شکاگو میں رہنے والی ہسیا نے کہا کہ وہ 1995 میں اپنے اُس وقت کے بوائے فرینڈ پال اور اس وقت کے 6 سالہ کزن میتھیو کے ساتھ ایریزونا میں اپنے کزن آرنلڈ سے ملنے گئی تھی جہاں انکا یہ پرس گم ہو گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...