Home Uncategorized سورج گرہن کا منظر دیکھنے کے جنون میں مبتلاخاتون

سورج گرہن کا منظر دیکھنے کے جنون میں مبتلاخاتون

Share
Share

نیویارکامریکی خاتون لٹیشیا فیرر سورج گرہن کی ’عاشق‘ ہیں یعنی وہ آسمان پر اس منظر کو دیکھنے کے جنون میں مبتلا ہیں اور اس مقصد کے لیے طویل سفر کرتی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ریاست ٹیکساس کی 63 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکمل سورج گرہن دیکھنے کے لیے تمام سات براعظموں اور یہاں تک کہ سمندر کا بھی سفر کیا اور 1998 سے اب تک تمام اور اس سے پہلے کے بھی کئی سورج گرہن دیکھ چکی ہیں۔

پیر کو شمالی امریکہ میں مکمل گرہن دیکھنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 21 ہو جائے گی، لیکن اس بار انہیں زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں،ڈیلاس کے علاقے فارمرز برانچ میں واقع ان کے گھر سے سورج گرہن دیکھا جا سکتا ہے یا جب چاند مکمل طور پر سورج کے سامنے آ جائے گا،اس کے باوجود وہ سورج گرہن سے کچھ دیر اور لطف اندوز ہونے کے لیے تقریباً ایک گھنٹہ جنوب کی جانب سفر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

فیرر کہتی ہیں کہ میں اس احساس کی عادی ہوں، چند سیکنڈ یا منٹس تک کائنات کے ساتھ ایک ہونا اور واقعی موجود ہونا اور اسے محسوس کرنا اور پھر بلاشبہ ہمیشہ اگلے سورج گرہن کی منصوبہ بندی ہوتی ہے۔

اپنے بارے میں فیرر بتاتی ہے کہ میری زندگی سورج گرہنوں کے درمیان بٹی ہوئی ہے، وہ سفر کے لیے بجٹ بناتی ہیں اور سورج گرہن دیکھنے کے لیے اپنی دن کی نوکری سے چھٹیاں لیتی ہیں، اب وہ شمالی امریکہ میں تیسری مرتبہ سورج گرہن دیکھیں گی۔

فیرز کا مزید کہنا تھا کہ میں ان میں سے ایک سورج گرہن دیکھنے یورپ جا چکی ہوں، دو بار افریقہ جا چکی ہوں، تین بار آسٹریلیا گئی، دو بار انٹارکٹیکا تین بار ایشیا گئی، جبکہ میرے خیال میں انڈونیشیا اس میں شامل ہے۔

Share
Related Articles

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...