Home تازہ ترین پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارت میں نوجوان کو ہجوم نے بیدردی سے قتل کردیا

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارت میں نوجوان کو ہجوم نے بیدردی سے قتل کردیا

Share
Share

کرناٹک:بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہندوتوا کے جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگلور شہر کے بھاترا کلورتی مندر کے قریب پیش آیا جہاں کرکٹ کا میچ جاری تھا۔

میچ کے دوران کسی بات پر مقتول نوجوان کا سچن نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر وہ اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔

تشدد پر مائل اس ہجوم نے لاٹھی، ڈنڈے اور راڈوں سے حملہ کردیا۔ بہیمانہ تشدد سے لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے کھیل کے میدان پر پہنچ کر لاش کو برآمد کرکے قتل کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 افراد فرار ہوگئے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ اندرونی چوٹیں اور زیادہ خون بہنے کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے تاحال قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...