Home نیوز پاکستان ہزار کالونی میں رکشہ کھڑا کرنے کے تنازے پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ہزار کالونی میں رکشہ کھڑا کرنے کے تنازے پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Share
Share

راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال کے علاقے ہزار کالونی میں رکشہ کھڑا کرنے کے تنازے پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ والد والدہ سمیت تین زخمی ملزمان فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہزارہ کالونی میں بابر جدون وغیرہ نے گلی میں رکشہ کھڑا دیکھا تو اس کی ہوا نکال دی اقدام پر ثاقب وغیرہ نے گلہ کیا تو بابر جدون وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے ثاقب پیٹ مین گولی لگنے سے دم توڑ گیاجںکہ ڈنڈوں و لاٹھیوں کے وارون سے مقتول کا والد امیر فیاض والدہ یاسمین بی بی اور بھائی عثمان بھی زخمی ہوئے۔

 

ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے وی ایٹ گاڑی میں فرار ہوجانے میں کامیاب رھے پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں بابر جدون وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

لواحقین نے دن دیہاڑے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا اور میت فوارہ چوک رکھ کر کئی گھنٹے دھرنا دے کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا نماز مغرب کے قریب پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے بھی واقغہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...