Home Uncategorized گیارہ برس کی عمر میں والدین کو چھوڑ دیا، دلجیت دوسانج

گیارہ برس کی عمر میں والدین کو چھوڑ دیا، دلجیت دوسانج

Share
Share

ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے انکشاف کیا ہے کہ 11 برس کی عمر میں ہی ان کی اپنے والدین سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اپنے بچپن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین سے خفا تھے کیوں کہ انہیں بغیر ان کی مرضی کے دوسرے شہر بھیج دیا گیا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 11 برس ہوئی تو انہوں نے اپنے والدین کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے ماماجی کے ساتھ رہنے لگے اور وہ گاؤں چھوڑ کر لدھیانہ شفٹ ہوگئے۔
دلجیت دوسانج نے بتایا کہ وہ ماما جی کے گھر میں چھوٹے سے کمرے میں اکیلے رہتے تھے، ان کے گھر میں ٹی وی بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور والدین نے ان کی بھلائی ہی سوچی ہوگی لیکن لمبی جدائی کی وجہ سے ان کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم نہ رہ سکا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...