Home نیوز پاکستان بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل سے 20 سے زائد مزدور اغواء

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل سے 20 سے زائد مزدور اغواء

Share
Share

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل سے مسلح افراد نے 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مزدور قومی شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ میں کام کر رہے تھے، مسلح افراد نے پہلے کیمپ پر فائرنگ کی اور پھر مزدوروں کو اغواء کر کے لے گئے۔

مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے زیر استعمال 8 بلڈوزر بھی نذر آتش کر دیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزدوروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔

مقتولین خدا بدن میں گھر کی تعمیر کے لیے مزدوری کر رہے تھے جن میں ساجد، فیاض، خالد، شفیق، افتخار، سلمان اور بلال شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

Share
Related Articles

طالبہ کے بڑے چیلنج میں شطرنج کے تخت پر کون براجمان ہوگا؟،وزیراعلیٰ سندھ کا طالبہ سے مقابلہ کل ہوگا

کراچی:شطرنج کا ایک ایسا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں...

حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ،درآمدات اور برآمدات پورٹ سے کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ...

رمضان المبارک ،وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

اسلام آباد:رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری...

کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں برف باری ،سیاحتی مقامات کاحسن دوبالاہوگیا

لاہور:پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بادل برس پڑے، کشمیر، گلگت بلتستان...