Home Uncategorized ابھیشیک بچن کی شادی کی انگوٹھی کے نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ابھیشیک بچن کی شادی کی انگوٹھی کے نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی سْپر اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اداکار اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے بغیر کیمرے کے سامنے آگئے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیرِ گردش ہیں، اگرچہ اسٹار جوڑی اور بچن خاندان نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی ہے لیکن ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار کو ممبئی کی ایک گلی میں کار سے اْترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نشاندہی کی گئی کہ ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں اْن کی شادی کی انگوٹھی موجود نہیں تھی جبکہ اداکار نے بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دینے یا بات چیت کرنے سے بھی گریز کیا۔

اس ویڈیو کے بعد جہاں ایک بار پھر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑا تو وہیں ویڈیو پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑی کی نجی زندگی کو خبروں میں لانا بند کریں۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...