Home sticky post 6 بڑھتی عمر میں کندھوں کے ٹشوز کی غیر معمولی حالت عام بات ہے، تحقیق

بڑھتی عمر میں کندھوں کے ٹشوز کی غیر معمولی حالت عام بات ہے، تحقیق

Share
Share

کندھے کا درد درمیانی اور بڑی عمر کے افراد میں ایک عام علامت ہے، یہ درد عموماً کندھے کے جوڑ کو حرکت دینے والے پٹھوں کے ریشے میں خرابیوں کی وجہ سے ہوتا ہے، جو بازو کو دھڑ کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ریشے میں مسائل موجود ہوں تب بھی بہت سے لوگوں کو کندھے میں کوئی درد محسوس نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے اس بات پر بحث جاری ہے کہ کیا امیجنگ میں نظر آنے والی تشوز کی خرابیاں واقعی درد کی اصل وجہ ہیں یا نہیں۔

ایک حالیہ تحقیق جو طبی جریدے جے اے ایم اے انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی، اس میں صحت مند افراد میں کندھے کے جوڑ کو حرکت دینے والے پٹھوں کے ریشوں کی خرابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق میں فن لینڈ کے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 602 صحت مند افراد شامل تھے۔ کندھے کے درد کی موجودگی کا جائزہ لینے کے بعد تمام شرکاء کے دونوں کندھوں کے جوڑوں کا ہائی ریزولوشن ایم آر آئی کیا گیا تاکہ کسی بھی خرابی کا پتہ چلایا جا سکے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 98.7 فیصد (595 افراد) میں جوڑ کو حرکت دینے والے پٹھوں کے ریشوں میں خرابی پائی گئی۔ ان میں سے 25 فیصد میں ریشوں سوجن، جبکہ 62 فیصد میں یہ جزوی طور پھٹے ہوئے تھے اور 11 فیصد میں مکمل طور پر پھٹ چکے تھے۔ عمر کے ساتھ ان ریشوں میں خرابیوں میں اضافہ ہوتا اور ان ریشے یا ٹشوز کا پھٹنا سب سے عام مسئلہ ہوتا ہے۔

جن افراد کو کندھے میں درد تھا، ان میں سے 98 فیصد میں ریشوں کی خرابی موجود تھی، لیکن حیرت انگیز طور پر 96 فیصد افراد ایسے تھے جنہیں کوئی درد نہیں تھا، ان میں بھی یہ خرابیاں پائی گئیں۔ مکمل پھٹے ہوئے ریشوں کے 96 کیسز میں سے 78 فیصد افراد میں کسی قسم کی علامات نہیں تھیں۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...