Home نیوز پاکستان طالبہ سے مبینہ زیادتی, احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا

طالبہ سے مبینہ زیادتی, احتجاج پر گرفتار 100 کے قریب طلبا رہا

Share
Share

راولپنڈی: طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبروں پر احتجاج کرنے پر پنڈی سے گرفتار کیے گئے 387 مظاہرین میں سے 100 کے قریب طلبا کو عدالتوں نے رہا کردیا۔

گزشتہ روز پنڈی پولیس کی جانب سے 387 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ ایک عدالت نے 14 طلبا اور دوسری عدالت نے 77 طلبا کو رہا کردیا۔

نے گرفتار متعدد طلبا کو راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پیش کردیا۔ متعدد بچے بستے پہنے ہوئے تھے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار 17 طالب علموں کو سول جج نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 بچوں کی ضمانت کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ تین طالب علموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

راولپنڈی پولیس نے مظاہرین کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج کیے تھے مقدمات میں 387 طلباء کو نامزد ملزمان جبکہ 2425 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمات تھانہ نیوٹاوٴن، ائیرپورٹ، مورگاہ، گوجر خان، صدر واہ اور نصیر آباد میں درج کیے گئے۔

اسی طرح تھانہ ائیرپورٹ ایریا سے گرفتار تمام 77 طلبہ کو ضمانت دے دی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔ سول جج جہاں زیب امان نے تمام گرفتار طلبہ کو بری کر دیا۔ وکلائے صفائی نے کہا کہ احتجاج آئینی و قانونی حق ہے مقدمہ خارج کیا جائے۔

دیگر تین تھانوں میں گرفتار طلبہ بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دئیے گئے۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ بلا جواز اس قدر گرفتاریاں کی گئیں؟ سب کی ہتھکڑیاں کھول دو۔

عدالت نے طلبہ کو بھی سخت وارننگ دی کہ دوبارہ گڑبڑ کی جیل جاوٴ گے اپنا مستقبل سنوارو، والدین بچوں کی تربیت اور نصیحت کریں دوبارہ یہ دوبارہ گڑبڑ نہ کریں۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...