Home ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

خبروں کے متلاشی قارئین کے لئے اے بی سی اردوسروس abcurdunews.com/ ویب کااجراایک شاندار پلیٹ فارم ہے ۔ہماری ویب نے اجراء کے ساتھ ہی دیگر نیوز ویب سائٹس میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا ہے ۔جہاں آپ کو پل پل بدلتی خبروں کے علاوہ، فیچر، تجزیے اور تازہ ترین سوشل میڈیا اپ ڈیٹس مل سکتی ہیں ۔

اے بی سی اردوسروس اپنے قارئین کے لئے اخلاقی اور ذمہ دارانہ انداز میں غیرجانبدارانہ رپورٹنگ کے فلسفے پر یقین رکھتے ہوئے مستند خبریں بروقت پہنچا رہاہے جس کا کوئی سیاسی وابستگی یا خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ ہمارے پاس ملکی سطح پر اور بیرون ملک خبروں کی بروقت قارئین تک افراہمی کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے۔جہاں ہماری تجربہ کار ٹیم ہے۔جو چوبیس گھنٹے درست طریقے سے خبروں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنارہاہے ۔

اے بی سی اردو سروس میں سیاسی خبروں،بلاگ، کالمز، تصاویز ،وڈیوز،کھیلوں، سماجی مسائل اور انفوٹینمنٹ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی کے حوالے سے معلومات کی ایک وسیع رینج نے اسے بہت جلد مستند خبروں اور حالات حاضرہ کی ویب سائٹس میں شامل کرنے کے قابل بنایا ہے۔

اے بی سی اردوسروس کے اجراء کامقصد عام آدمی کو دنیا کے ساتھ منفرد خبروں اور مواد کو شیئر کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاپلیٹ فارم کااستعمال کرتے ہوئے لوگوں کو سب سے زیادہ آسان، موثر اور بروقت تازہ ترین واقعات سے باخبر رکھنا ہے ۔

اظہارِ رائے کی آزادی خود ہی عوامی مفاد کا ایک حصہ ہے۔ تاہم کسی فرد یا ادارے کے بیان اور عمل سے عوام کو گمراہ ہونے سے بچانا ناگزیر ہے اس ضمن میں ہماری ویب سائٹ اس امر کو ملحوظ خاطر رکھتی ہے کہ جو کچھ وہ شائع کررہے ہیں یا بیان کرنے جارہے ہیں یا اسے شائع کرنے پر غور کررہے ہیں وہ کس طرح اور کیسے عوامی مفاد میں ہوگا۔

اے بی سی اردو ویب پر شائع ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ ہماری ویب سروس اپنے معلوماتی مواد کی عوام تک درست اورمستندفراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اورمستقبل میں بھی اس میں مزیدوسعت لانے کے لئے پرعزم ہے۔

ضابطہ اخلاق

اے بی سی اردو سروس سے وابستہ تمام اراکین خبروں سے متعلق ضابطہ اخلاق کے پابند ہیں ،اس ضمن میں صحافت سے وابستہ افراد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلند ترین پیشہ ورانہ معیارات برقرار رکھیں۔

ہمارا ماننا ہے کہ اپنے قارئین تک بروقت اور درست خبروں کی فراہمی ازحد اہم ہے اس کے لئے اہم اچھے انتخاب کرنے اورذمہ داری لینے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہمارے قارئین تک بروقت اوردرست خبر پہنچ سکے جس کاہمارے قارئین پر ایک مثبت تاثر اجاگر ہو۔

پرائیویسی
صحافی پر لازمی ہے کہ وہ ہر شخص خواہ مرد ہو یا عورت کے نجی اور خاندانی معاملات سمیت دیگر رابطوں کا احترام کرے۔ اس حوالے سے پرائیویٹ مقامات پر کسی شخص کی اجازت کے بنا اس کی تصویر لینا کسی بھی طرح قا بل قبول نہیں۔

خط و کتابت کے لئے اے بی سی اردوسروس رابطہ کریں ۔