Home کھیل اے سی سی صدر جے شاہ کی من مانیاں، ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا

اے سی سی صدر جے شاہ کی من مانیاں، ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا

Share
Share

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے شیڈول کو مذاق بنا دیا۔وینیو تبدیل نہ ہونے دیا۔

اے سی سی کے صدر جے شاہ کی من مانیوں نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے دیا، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پہلے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر اتفاق اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا گیا۔

جے شاہ پہلے ورلڈ کپ کے شیڈول کو مذاق بنا جا چکے ہیں، انہوں نے اب ایشیا کپ کے حوالے سے بھی فیصلوں کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔

لاجسٹک کے تمام انتظامات شروع کرنے کے بعد اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجلاس میں وینیو شفٹنگ کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...