Home sticky post 6 لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،وزیراعظم

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی موجودہ وقت میں بڑا چیلنج ہے، لڑکیوں کو فنی تعلیم کے ہنر سے مالا مال کرنا ہو گا، تعلیم ہر معاشرے میں بنیادی حق ہے، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی۔

خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش ا?مدید کہتے ہیں، ملالہ یوسفزئی بھی کانفرنس میں شریک ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں حضرت خدیجہ کی تجارت کیلئے کی گئی کوششوں کا حوالہ دیا، شہباز شریف نے شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں، لڑکیوں کو آج بھی تعلیم میں مشکلات درپیش ہیں، خواتین کو تعلیم کی فراہمی سے ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی موجودہ وقت میں بڑا چیلنج ہے، لڑکیوں کو فنی تعلیم کے ہنر سے مالا مال کرنا ہو گا، دانش سکول سے تعلیم مکمل کرنیوالی طالبات ا?ج سب کے سامنے روشن مثال ہیں، لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط، ترقی یافتہ ہوگا، طالبات اپنی قابلیت سے عالمی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں۔

Share
Related Articles

حج کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت...

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ...

خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز بارے عالمی کانفرنس آج ، ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو...