Home نیوز پاکستان ‎سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی ، 4 دہشت گردہلاک

‎سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی ، 4 دہشت گردہلاک

Share
Share

‎راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران کے 4 دہشت گردمارے گئے ۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مصطفی، قدرت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

‎آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

‎آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...