Home نیوز پاکستان ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی بڑی سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر کارروائی جاری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...