Home sticky post 5 سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ، 4 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ، 4 خوارج ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔
ادھر صدر مملکت اور وزیراعظم نے چار خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کیلئے پر عزم ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب...

موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین...

لیگل فریم ورک کے اندر رائٹ سائزنگ ہوگی، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد:وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ریاستی ملکیتی...