Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی ، 2دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی پشاور میں کارروائی ، 2دہشتگرد ہلاک

Share
Share

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 اور 31 مئی کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایاز المعروف محمد اور دہشت گرد احمدی کوچی کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...