Home نیوز پاکستان یکم نومبرکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں شروع ہوں گی، ایف بی آر

یکم نومبرکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں شروع ہوں گی، ایف بی آر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے خبردار کیا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہوچکی، گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر نے خبردار کیا کہ نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا، نان فائلر کا پورا ڈیٹا موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ہے، واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے۔

خیال رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے پانچ پابندیاں ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد کی خریدوفروخت، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی...

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی...