Home Uncategorized اداکار فردین خان اور نتاشا کاشادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اداکار فردین خان اور نتاشا کاشادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد اب باقاعدہ طور پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور نتاشا گزشتہ ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے اور اب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور ان کی اہلیہ نے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی بنا پر علیحدہ رہنا شروع کیا تھا تاہم مسائل کے حل میں ناکامی کے باعث اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی جانب سے اب تک طلاق کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ان دنوں نتاشا اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ فردین خان ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فردین خان اور نتاشا کی شادی 2005ء میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2013ء میں بیٹی جبکہ 2017ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...