Home Uncategorized اداکارہ عریشہ رضی کا شوہر کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ

اداکارہ عریشہ رضی کا شوہر کے ساتھ رومانوی فوٹو شوٹ

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا اداکارہ عریشہ رضی کا شوہر عبداللہ فرخ کے ہمراہ ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

تین سال قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ عریشہ رضی خان کی شادی کی تقریبات تقریباً اختتام پذیر ہو گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ عریشہ رضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ کروائے گئے رومانوی فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جس پر مداح تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

مذکورہ تصاویر میں عریشہ نے سرخ عروسی لہنگا زیب تن کررکھا ہے جبکہ ان کے شوہر عبداللہ فرخ نے سیاہ شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

خوبصورت لمحات کو قید کرتی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ “تین سال کے طویل عرصے تک نکاح میں رہنے کے بعد آخر کار ہم نے شادی کرلی”۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عریشہ اور عبداللہ کے نام پیار بھرے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...