Home Uncategorized ‎اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

‎اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Share
Share

‎مکہ مکرمہ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم نے رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

‎درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سْنی جا سکتی ہے۔

‎تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مکہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں اْنہوں نے آبِ زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔

‎اداکارہ نے یہ تصاویر اور ویڈیو گزشتہ روز 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔درفشاں سلیم کی پوسٹ پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے اْنہیں عْمرے کی ادائیگی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...