ممبئی: بالی وڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے بیٹے کا نام اور پہلی تصویر سامنے آگئی۔ادکارہ نے بیٹے سے متعلق پرائیویسی رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔
10 مئی کو گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد اداکارہ نے پہلی تصویر اور نام سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
گوہر خان نے شوہر کے ہمراہ بیٹے کو اٹھائے تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوٴنٹ سے شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ بیٹے کا نام ذیہان رکھا ہے، آپ کے پیار اور نیک تمناوٴں کے اظہار پر مشکور ہوں، گوہر خان نے بیٹے سے متعلق پرائیویسی رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔