Home کھیل ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی ، روی شاستری کی انڈین کھلاڑیوں پرشدید تنقید

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی ، روی شاستری کی انڈین کھلاڑیوں پرشدید تنقید

Share
Share

ممبئی: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری بھارتی کھلاڑیوں پر برس پڑے۔انہوں نے کہا کہ تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بھارت کو 280 رنز جبکہ ا?سٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں، اوول میں جاری فائنل میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

تاہم ٹیم کی کارکردگی سے بھارتی کرکٹ ٹیم کیسابق ہیڈ کوچ روی شاستری کافی مایوس ہوئے ہیں۔

روی شاستری نے اس حوالے سے کہا کہ انڈین کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ فرنچائز کرکٹ (آئی پی ایل) کھیلنی ہے یا ملک کیلئے کھیلنا ہے، تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھول جائیں، بی سی سی آئی کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا، بھارتی بورڈ کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔

روی شاستری کا نے کہاکہ کنٹریکٹ میں شق ڈالنے کے بعد فرنچائز سے پوچھا جائے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی پر کتنی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...