Home Uncategorized اداکارہ حرا خان کا بھارتی گانے پر رقص ،مداحوں نے تنقید کے نشتر چلا دئیے

اداکارہ حرا خان کا بھارتی گانے پر رقص ،مداحوں نے تنقید کے نشتر چلا دئیے

Share
Share

لاہور: معروف اداکارہ حرا خان کی جانب سے شادی کی ایک تقریب میں بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا خان نے بالی ووڈ گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی جس میں انہیں بہترین انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حرا خان کی جانب سے ڈانس کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ چند دن قبل انہوں نے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب وہ ان ہی کے گانوں پر ناچ رہی ہیں۔

بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے کچھ ہفتے قبل عمرے کی ادائیگی کی تھی اور اب وہ بھارتی گانوں پر رقص کر رہی ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ان کے ڈانس کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...