Home Uncategorized اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

Share
Share

لاہور:پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔

اس سے قبل ان کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی تھی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، اداکارہ کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکارہ نے اپنی دوسری شادی میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور عزیزوں کو مدعو کیا اور بتایا جارہا ہے کہ 20 اپریل کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

شادی کی تقریب میں مدیحہ رضوی کی دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں تاہم دلہا کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

مداحوں، ساتھی اداکاروں نے مدیحہ رضوی کو نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...