Home Uncategorized اداکارہ مریم نفیس نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتادی

اداکارہ مریم نفیس نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتادی

Share
Share

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب ماوٴں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے۔

حال ہی میں مریم نفیس نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

شو کے میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ 19 سال کی تھیں جب آپ کی والدہ نے آپ پر شادی کے لیے دباوٴ ڈالنا شروع کردیا تھا، کیا یہ بات سچ ہے؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’جی یہ سچ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب ماوٴں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے‘۔

اْنہوں نے بتایا کہ’میری والدہ مجھ سے یہ بھی کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کر لینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لیے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو‘۔

مریم نفیس نے امان احمد سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’میں نے امان سے شادی اس لیے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں‘۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...