Home Uncategorized اداکارہ نیمل خاور خان کو کاسمیٹک سرجری کروانے پر تنقید کا سامنا

اداکارہ نیمل خاور خان کو کاسمیٹک سرجری کروانے پر تنقید کا سامنا

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیمل خاور کی حال ہی میں کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ ٹوئٹر پر اداکارہ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی کی شریک حیات نیمل خاور خان کی چند نئی تصاویر گردش کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔

وائرل تصاویر پر نیمل خاور خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر بھی نیمل کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ نیمل خاور خان کو پاکستانی اداکارہ و ماڈل سارہ لورینس اور بھارتی اداکارہ و ڈانسر سنی لیون جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...