Home Uncategorized اداکارہ صبا قمر یونیسیف پاکستان کے بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر بن گئیں

اداکارہ صبا قمر یونیسیف پاکستان کے بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر بن گئیں

Share
Share

کراچی: اقوام متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا بچوں کا قومی سفیر تعینات کردیا ہے۔

صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس ہفتے کچھ انتہائی حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات ہوئی اور کچھ شاندار تجربات ہوئے۔ شیئر کرنے کےلیے بہت ساری کہانیاں ہیں! مزید جلد!‘‘

صبا قمر نے یونیسیف کے پلیٹ فارم سے بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ یونیسیف کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے قومی سفیر کی تعیناتی کی گئی ہے۔

بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر کی حیثیت سے صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز میں یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو سامنے لائیں گی۔

صبا قمر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور ڈراموں میں بھی بچوں اور خواتین پر تشدد اور ان کے استحصال کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...