Home sticky post 4 اداکارہ سبینا فاروق کا بڑی گاڑیوں کے مالکان کو اخلاقیات اور صبر کا درس

اداکارہ سبینا فاروق کا بڑی گاڑیوں کے مالکان کو اخلاقیات اور صبر کا درس

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیوں کے مالکان کو اخلاقیات اور صبر کا درس دے دیا۔
اداکارہ سبینا فاروق نے حال ہی میں انسٹا گرام پرایک اہم سماجی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو اس کا ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے، خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ جو اپنی فیملی کے ساتھ باہر نکلتے ہیں، ان کیساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے۔
انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو تنبیہ کی کہ وہ غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بائیک پر سوار معصوم بچے خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔
سبینا فاروق نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی بائیک سوار چند لمحوں کے لئے آپ کی لین میں آ جاتا ہے تو صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، جب تک کہ کوئی سنگین مسئلہ پیش نہ آئے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...