Home Uncategorized اداکارہ ثنا جاوید نے وزن میں کمی کی وجوہات بتادیں

اداکارہ ثنا جاوید نے وزن میں کمی کی وجوہات بتادیں

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ ثنا جاوید نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ ثناجاوید نے اداکار احسن خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے وزن میں نمایاں کمی دکھائی دے رہی ہے اس کا کیا راز ہے؟ ثنا ابھی کچھ کہنا ہی چاہ رہی تھیں کہ احسن خان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران جب بھی ثنا کے کمرے میں جاؤ تو وہاں صرف بسکٹ اور چپس کے پیکٹ ہی نظر آتے ہیں ان کے سمارٹ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ کچھ کھاتی نہیں ہیں۔

جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ایسی بھی بات نہیں ہے وہ چپس اور بسکٹ میں نہیں کھاتی بلکہ ڈرامے کے ہدایتکار کھاتے ہیں۔

ثنا جاوید نے وزن میں کمی کے حوالے سے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں موٹی ہو گئی ہوں اس وجہ سے میں نے ڈائٹنگ شروع کردی، ایسا نہیں ہے کہ میں کچھ کھاتی نہیں ہوں بلکہ اب میں صرف صحت مند غذا کھاتی ہوں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...