Home Uncategorized اداکارہ ثروت گیلانی کا نوجوانوں کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ

اداکارہ ثروت گیلانی کا نوجوانوں کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ

Share
Share

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی اور تعلقات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی عمر میں شادی ہرگز نہ کریں بلکہ بہتر یہ ہے کہ شادی 30 سال کی عمر میں کی جائے۔ ان کے مطابق 20 سال کی عمر میں اکثر لوگ کنفیوزڈ ہوتے ہیں اور شادی جیسے بڑے فیصلے کیلئے سمجھداری ضروری ہے۔

ثروت گیلانی نے ارینج میرج اور محبت کی شادیوں کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ارینج میرج میں لوگوں کی توقعات کم ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات یہ شادیاں کامیاب ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار 6 سال کا محبت بھرا رشتہ چند منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے، اس لیے مضبوط فیصلے لینا ضروری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...