Home Uncategorized اداکارہ شلپا شیٹی کا ٹماٹر سے متعلق انوکھے انداز میں احتجاج

اداکارہ شلپا شیٹی کا ٹماٹر سے متعلق انوکھے انداز میں احتجاج

Share
Share

ممبئی :بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، جس کے بعد بالی ووڈ اداکاراؤں نے بھی ٹماٹر کو بہت زیادہ اہمیت دینا شروع کردیا ہے۔

سنیل شیٹی کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ٹماٹر سے متعلق انوکھے انداز میں احتجاج کیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے ٹماٹر سے متعلق ایک میم اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے ایک سپر اسٹور میں ٹماٹر اپنے ہاتھ میں رکھ کر ویڈیو بنائی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے کے بعد میرے دل کی دھڑکن یوں ہوگئی ہے۔

شلپا شیٹی نے جو میم شیئر کی ہے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹماٹر ہاتھ میں پکڑتی ہیں تو پیچھے سے ایک فلمی ڈائیلاگ کی آواز آتی ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ ’خبر دار جو مجھے چھونے کی کوشش کی، کس حق سے تم نے مجھے چھوا؟ تمھارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پر۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شلپا شیٹی کی ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...