Home sticky post 5 اداکارہ سونیا حسین کاشادی کے بعد پانچ بچوں کی خواہش کااظہار

اداکارہ سونیا حسین کاشادی کے بعد پانچ بچوں کی خواہش کااظہار

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ سونیا حسین نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں سونیا حسین نے نجی میگزین کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے دل کی باتیں کھل کر کیں۔
دورانِ انٹرویو اداکارہ سے میزبان نے سوال پوچھا کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جس کے بارے میں آپ کے خیالات وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوئے ہوں؟
ان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے زندگی میں ہر چیز بہت جلدی جلدی ہوئی، تعلیم مکمل ہونا، کیریئر کا آغاز، پھر گھر اور گاڑی لینا سب بہت جلد ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب سب کچھ جلدی جلدی ہو رہا ہو تو پھر ایک وقت شادی کا آتا ہے، گھر والے کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ فلاں کو دیکھ لو، فلاں سے مل لو، وقت کے ساتھ ساتھ شادی کو لے کر میرے خیالات بہت تبدیل ہوئے۔
اداکارہ نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ اگر غیر شادی شدہ رہ کر کسی کو سکون و اطمینان مل رہا ہے تو پھر اسے شادی کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے۔
سونیا حسین نے کہا کہ انشاء اللہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی لیکن اس وقت جب مجھے کوئی صحیح شخص مل جائے گا کیونکہ اس سے مستقبل میں بچوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنے بچپن کے تلخ تجربے کی روشنی میں کہا کہ میں نے اپنے بچپن میں دیکھا ہے کہ کس طرح دو افراد کے آپس کے مسائل بچوں کو متاثر کرتے ہیں، تو اسے ختم ہونا چاہیے پھر میرے بچے بھی اتنے سارے ہوں گے۔
میزبان نے اداکارہ کی بات سنتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کو بہت سارے بچے چاہئیں؟ جس پر سونیا حسین نے ہنستے ہوئے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 5 بچے چاہئیں، میں 5 بچوں کی زندگی خراب نہیں کر سکتی۔
یاد رہے کہ سونیا حسین نے پہلی شادی 2014ء میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل...

مالدیپ کا بڑا اقدام ،اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

مالے:مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...