Home Uncategorized اداکارہ زارا عباس کی ساحل کنارے تصاویر نےمداحوں کو دل جیت لئے

اداکارہ زارا عباس کی ساحل کنارے تصاویر نےمداحوں کو دل جیت لئے

Share
Share

لاہور:ڈرامہ عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زارا نور عباس کی ساحل کنارے تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند تصاویر جاری کیں جن میں انہیں ساحل کنارے بیٹھے بھنے ہوئے بھٹے اور تلے ہوئے پاپڑ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں زارا نے کراچی کے موسم کا احوال بتاتے ہوئے بادل اور قوس قزح کے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

بکھرے کھلے بال، مسکراتا چہرہ اور حسین مناظر کو کیمرے میں قید کرتی اداکارہ کی تصاویر نے تمام چاہنے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، تصاویر پر تبصرہ کرنے میں جہاں مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہ تھیں۔

اداکارہ منال خان نے لکھا کہ “مجھے بھی اگلی بار ساتھ لے کر جانا، حرا مانی نے بھی زارا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “ہائے”۔

صرف یہی نہیں والدہ و اداکارہ اسما عباس نے بھی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے زارا کو مکھنی کہہ ڈالا۔

Share
Related Articles

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...