Home Uncategorized ایلون مسک نے تمام صارفین پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

ایلون مسک نے تمام صارفین پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

Share
Share

کیلیفورنیا:سربراہ ایکس ایلون مسک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر بوٹس سے نمٹنے کیلئے ماہانہ بنیادوں پر معمولی فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سربراہ ایکس ایلون مسک کا ایک لائیو اسٹریم میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پلیٹ فارم ماہانہ بنیادوں پر معمولی فیس عائد کرنے جا رہا ہے تاکہ پلیٹ فارم پر وسیع تعداد میں موجود بوٹس سے نمٹنے کیلئے ایکس سسٹم کو استعمال کیا جاسکے۔

تاہم، ایلون مسک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ نئے منصوبے کے تحت ایکس صارفین کو کتنی رقم ادا کرنی پڑے گی یا سبسکرائبر کو کونسے فیچر دستیاب ہوں گے۔

دورانِ گفتگو ایلون مسک نے کہا کہ ایکس پر فی الحال 55 کروڑ ماہانہ صارفین ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر 10 کروڑ سے 20 کروڑ کے درمیان پوسٹ کرتے ہیں، اس لئے بوٹس کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک معمولی سی فیس کا متعارف کرایا جانا ضروری ہوگا۔

ایلون مسک نے کہا کہ سبسکرپشن فیس بوٹس کیلئے اکاؤنٹ بنانا مشکل کرے گا کیوں کہ ہر بوٹ کو پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کیلئے نئے کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...