Home Uncategorized میٹا کی جانب سے نئی ریلز میں اشتہارات کے آپشن کااضافہ

میٹا کی جانب سے نئی ریلز میں اشتہارات کے آپشن کااضافہ

Share
Share

مینلوپارک: میٹا کے فیس بک ہویاانسٹاگرام لوگ اپنا نصف وقت انسٹاگرام پر صرف کررہے ہیں اور روزانہ دو ارب ریلز بار بار شیئر ہورہی ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ چھ ماہ سے جاری ہے۔

میٹا نے گزشتہ برس مختصر ویڈیو پرمبنی ریلز پیش کی تھیں جو تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ اب کچھ نئی ریلز میں اشتہارات کے آپشن نمایاں نظرآرہے ہیں جو بی ٹا ٹیسٹنگ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تشہیر کے لیے میوزک ٹول کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

میٹا کے فیس بک ہویاانسٹاگرام لوگ اپنا نصف وقت انسٹاگرام پر صرف کررہے ہیں اور روزانہ دو ارب ریلز بار بار شیئر ہورہی ہیں۔ یہ سلسلہ گزشتہ چھ ماہ سے جاری ہے۔

اب میٹا نے اس پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک اور میٹا میں اشتہارات شامل کرنے کا آپشن پیش کیا ہے۔ اسی طرح ایک ہی تصویر پر مبنی ریلز کے لیے اچھے میوزک ٹول پیش کئے ہیں جو اسے مزید قابلِ دید بناتے ہیں۔

میٹا نے بتایا کہ وائس اوور اور میوزک والی ریلز میں دیئے گئے اشتہار شماریاتی لحاظ سے بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان پر عوام کا ریسپانس بھی بہتر آتا ہے۔ میٹا نے اس عمل کو سادہ اور تیزرفتار بنانے کے کئی میوزک ٹول پیش کئے ہیں۔

ادھر اشتہار کے موزوں برانڈ کے کئی آپشن پیش کئے ہیں جو ریل کے موضوع کی مناسبت سے شامل کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک تھرڈ پارٹی ویرفکیشن آپشن بھی پیش کیا گیا ہے۔ زیفر نامی کمپنی اس ضمن میں منتخب مشتہرین شناخت کرے گی۔

توقع ہے کہ اس سے ریلز کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...