اسلام آباد:اسلام آباد کے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر عہدے سے برطرف ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو ہائیکورٹ کے جوڈیشل ٹربیونل نے بحال کیا، جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ سنایا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بینچ کا حصہ تھے۔
خیال رہے ایڈیشنل سیشن جج نے ریڈ زون میں سابق ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر پر فائرنگ کی تھی۔
ریڈ زون میں فائرنگ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔