Home Uncategorized عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

Share
Share
  • عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

فوٹو فائل

 

کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتایا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھیں۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدنان اور میں ایک ہی اسکول میں کلاس فیلو تھے اور میں عدنان کو خوب پیٹا کرتی تھی، میں ٹام بوائے تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ میں اور عدنان کانونٹ اسکول میں پڑھتے تھے جہاں پانچویں جماعت تک لڑکے لڑکیاں ساتھ پڑھتے ہیں اور میں بے چارے عدنان کو بہت مارتی تھی، جس کی وجہ مجھے معلوم نہیں۔

 

 

اس پر نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بھی تو بہت ہیں، جس پر عتیقہ اوڈھو نے نادیہ کی تائید کی۔

 

انہوں نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں آکر عدنان اتنے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں جتنے کبھی اپنی جوانی میں نہیں تھے، اپنے پورے جوبن میں آگئے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...