Home sticky post 4 افغان طالبان کا خواتین کو ملازمت پر برقرار رکھنے والی ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان

افغان طالبان کا خواتین کو ملازمت پر برقرار رکھنے والی ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان

Share
Share

کابل:افغان طالبان نے خواتین کو ملازمت پر برقرار رکھنے والی ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
افغان وزارتِ اقتصادیات کے مطابق حکومت نے 2 سال قبل این جی اوز میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے کا حکم دیا تھا، تعاون نہ کرنے والی این جی اوز کی سرگرمیاں منسوخ اور ایکٹیویٹی لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر ووالکر ترک نے این جی اوز میں خواتین کی ملازمت پر پابندی کو بالکل غلط قرار دے دیا ہے۔
یو این کمشنر ووالکر ترک نے کہا ہے کہ طالبان حکام این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ طالبان حکومت نے افغانستان میں رہائشی عمارتوں میں بیرونی کھڑکیاں بنانے پر پابندی لگا دی ہے اور پہلے سے موجود عمارتوں میں ایسی تمام کھڑکیوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
طالبان کے رہنما ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو پڑوسی گھروں، خاص طور پر ان گھروں میں موجود خواتین کی رہائش گاہوں کی طرف کھلتی ہوں۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...