Home sticky post 4 افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی،وزیراعظم

افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے کام کر رہی ہے، افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں افغانستان کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان پر حملہ کر کے بے گناہ لوگوں کو شہید کر رہی ہے، افغان حکومت کو ایک سے زیادہ مرتبہ پیغام دیا ہے، افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائے، دو عملی نہیں چلے گی، بہتر تعلقات اور ٹی ٹی پی کو کھلی چھوٹ بیک وقت ممکن نہیں، افغان سرزمین سے کسی صورت دہشت گردی قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے بہت بڑا حادثہ ہوا، 16 ایف سی جوان شہید ہوئے، جنوبی وزیرستان میں کل ایک اور معرکہ ہوا جس میں خوارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہمارے ایک میجر اور دوسرے جوان شہید ہوئے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف ا?راء ہیں، دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پارا چنار میں ادویات کا معاملہ سامنے آیا، پارا چنار میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، این ڈی ایم اے کے ذریعے پاراچنار ادویات پہنچائی گئی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی اور طیارہ حادثے پر اظہار ہمدردی کیا، آذربائیجان کے صدر پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں، آئندہ چند ماہ میں آذربائیجان کے ساتھ ہمارے معاشی روابط مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے عوام کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوری تیار کر لی گئی ہے، انشاء اللہ کرکٹ کے میدان میں ہمارے کھلاڑی بہترین صلاحیت لیکر سامنے آئیں گے۔

دوران اجلاس اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو بہت جرات مند، دلیر خاتون تھیں، بی بی شہید کی جمہوریت کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، ان کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، اللہ پاک شہید بینظیر بھٹو کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند کرے۔

Share
Related Articles

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...

آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ

کراچی:آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی...