Home کھیل افغانستان کا بنگلا دیش کوجیت کے لئے157رنز کاہدف

افغانستان کا بنگلا دیش کوجیت کے لئے157رنز کاہدف

Share
Share

دھرم شالا: آئی سی سی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بنگلا دیش کے خلاف پوری ٹیم 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالا سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

شکیب الحسن نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گراوٴنڈ میں ابتدائی طور پر فاسٹ باوٴلرز کو کچھ مدد مل سکتی ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے، اچھی شروعات کرنا ضروری ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم میں شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسین شانتو (نائب کپتان)، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، توحید ہردوئی، محمود اللہ، تسکین احمد، شرف الاسلام، مستفیض الرحمٰن شامل ہیں

افغان اسکواڈ میں حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی ہیں

ادھر ایونٹ کا چوتھا میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ حیدرا?باد میں کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...