Home sticky post 4 پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتغال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتغال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہےکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کارروائیوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور دیا جاتا رہے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہاکہ افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹا اور بے بنیاد پرپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیرِ طلاعات عطاءاللہ تارڑ نےکہاکہ عملی میدان میں شکست فاش کے بعد افغان طالبان رجیم جھوٹ اور پراپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔ افغان طالبان رجیم کو ہر گز جھوٹ کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

وزیراطلاعات نےکہاکہ افغانستان کو ماضی کی پسپائیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے ہر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...