Home Uncategorized لڑکی کے جنونی پیار سے خوف زدہ ہو کر بوائے فرینڈتھانےپہنچ گیا

لڑکی کے جنونی پیار سے خوف زدہ ہو کر بوائے فرینڈتھانےپہنچ گیا

Share
Share

سیشوان: چین میں ایک نوعمر لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے پیار میں اس جنون کو پہنچ گئی کہ اس کے بوائے فرینڈ کو پولیس کی مدد طلب کرنا پڑی۔

مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق چین میں ژیایو نامی 18 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ صوبے سیشیوان میں رہائش پذیر تھی۔ ژیایو لڑکے پر حد سے زیادہ انحصار کرنے لگ گئی تھی۔ بوائے فرینڈ جب بھی گھر سے باہر ہوتا تو وہ مسلسل رابطے میں رہتی اور اسکے مقام کے بارے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی۔

صورت حال اس وقت سنگین ہوگئی جب ژیایو نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ہی دن میں 100 سے زائد مرتبہ کال کی جب وہ باہر تھا۔ اور جب لڑکا فون کا جواب نہیں دے پایا تو ژیایو کافی پریشان ہو گئی اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچانے لگی۔ اتنے میں بوائے فرینڈ بھی آگیا۔

لڑکے نے جب ژیایو کی یہ ذہنی حالت دیکھی تو وہ انتہائی خوفزدہ ہوگیا۔ اس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔ پولیس افسران جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ژیایو اس وقت بالکونی سے چھلانگ لگانے کے قریب تھی تاہم پولیس نے اسے فوراً بچا لیا۔

لڑکی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ڈونا نے معائنہ کیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ژیایو borderline personality disorder کی مریضہ ہے۔ یہ ذہنی عارضہ ہے جو کسی شخص کی اپنے جذبات کو قابو کرنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

ڈاکٹر ڈونا نے بتایا کہ اگرچہ کچھ کیسز جذباتی تھیراپی کی تکنیکوں سے بہتر ہو سکتے ہیں لیکن ژیایو جیسے سنگین کسیز میں طبی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسری جانب بوائے فرینڈ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ کے اسی جنونی رویے کی وجہ سے رشتے میں کافی تناؤ موجود تھا اور وہ گھٹن محسوس کرتا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...